ابنا: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سعودی عرب سے حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب سے کراچی کے لئے قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی کے 3002 کو رات 12 بجکر 15 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا،تاہم پرواز دوگھنٹے کی تاخیر کے بعد 329 حجاج کو لیکر رات 2 بجکر 15 منٹ پر کراچی پہنچی،اس موقع پر حجاج کے استقبال کے لئے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی جنھوں نے حجاج پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں حجاج کرام کا کہنا تھا کہ انتظا مات اور سفر کے حوالے سے مناسب اقدامات کئے گئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے حالات بالخصوص کراچی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
.......
/169